سانگلہ ہل ،روڈ کے تعمیراتی کام سے مطمئن نہیں ہوں ، دوبارہ چیک کروں گا ،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 21 اگست 2025 13:34

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے تحصیل ننکانہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز گرلز ہائی سکول کھیاڑے کلاں کا دورہ کیا۔ڈی سی نے سکولوں میں اساتذہ و عملے کی حاضری ، تعلیمی و انتظامی امور سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھیاڑے کلاں کے کلاس رومز میں جا کر سٹوڈنٹس سے سلیبس سے متعلقہ سوال و جواب کیے اور طالبات سے مسائل بھی دریافت کیے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو سکولوں کو وائٹ واش ، گروانڈز و پارکس کی فوری بحالی کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک بچیکی کا اچانک دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے ہسپتال میں ڈاکٹرز و عملے کی حاضری سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ، صفائی کے ناقص انتظامات پر ہسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو علاج معالجے میں مزید بہتری لانے کے احکامات بھی جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ لان میں گھاس اور پودے لگانے کا عمل جلد مکمل کرے۔ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت لڑھکا کی جاری ری ویمپنگ کا بھی جائزہ لیا۔متعلقہ اداروں کے افسران کو ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بڑا گھر تا پکا قلعہ روڑ کی تعمیراتی کام کو چیک کیا۔ایکسین ہائی وے نے 23 کلومیٹر روڑ کے تعمیراتی منصوبے بارے ڈی سی کو بریفنگ دی۔ڈی سی نے روڑ میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کے تعمیراتی کام سے مطمئن نہیں ہوں ، دوبارہ چیک کروں گا ، روڈ میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی میں بہتری لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی تعیناتی کے دوران غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی اجازت ہرگز نہیں دوں گا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی، ایکسیسن ہائی وے سمیت دیگر افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔\378