پی سی بی نے اسکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کر دیا

ملک بھر سے 39 اضلاع کے 400 سے زائد اسکولز میں پی سی بی کے 60 سے زیادہ کوچز ٹرائلز لیں گے

جمعرات 21 اگست 2025 13:37

پی سی بی نے اسکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ا سکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کر دیا۔ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر سے 39 اضلاع کے 400 سے زائد اسکولز میں پی سی بی کے 60 سے زیادہ کوچز ٹرائلز لیں گے۔ جس کے بعد 400 سے زائداسکولز کے درمیان اگلے ماہ 40 اوورز فی اننگز کا ون ڈے ٹورنامنٹ شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی100 بہترین ٹیمیں Weekend اسکولز لیگ کھیلیں گی ، جس کی چیمپئن ٹیم بیرون ملک کا دورہ کرے گی۔پی سی بی کے مطابق اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ پرفارمر پی سی بی انڈر 15 اور انڈر 17 ٹورنامنٹس میں بھی شرکت کریں گے۔ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کا کہنا ہے کہ اسکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی ساری فنڈنگ پی سی بی کرے گا، اس پروگرام سے بچے تعلیم کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پی سی بی ملک بھر میں 168 اسکول گراؤنڈ آباد کرے گا۔