پاکستان شاہینز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 107 رنز سے ہرادیا

معاذ صداقت نے شاندار سنچری بنائی، ہدف کے تعاقب میں ایڈیلیڈ ا سٹرائیکرز 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی

جمعرات 21 اگست 2025 13:42

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں پاکستان شاہینز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 107 رنز سے ہرا دیا۔شاہینز نے 6 وکٹ پر 202 رنز اسکور کئے، معاذ صداقت نے شاندار سنچری بنائی، ہدف کے تعاقب میں ایڈیلیڈ ا سٹرائیکرز 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

ڈارون میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔اوپنرز معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کی اور 59 گیندوں پر 104 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ یاسر خان نے 51 رنز بنائے۔جواب میں ایڈیلیڈ ا سٹرائیکرز 16 اعشاریہ 1 اوورز میں 95 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔مبصر خان نے تین جبکہ مہران ممتاز اور فیصل اکرم نے دو، دو کھلاڑیوں کو آو?ٹ کیا۔