بٹگرام، بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند سڑکوں کی بحالی کا عمل شروع

جمعرات 21 اگست 2025 14:55

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) بٹگرام میں حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی سڑکوں کی بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ۔ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی نگرانی میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے حالیہ بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متاثرہ سڑکوں پر بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں الائی روڈ بتکول سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے آنے والا ملبہ ہٹا دیا گیا اور اسے ہر قسم کی ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا ہے تاکہ مقامی لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہو اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔گزشتہ روز بھی شدید بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے ملکال گلی، دودپٹی اور ٹھوڑ سمیت دیگر اہم سڑکیں بند ہو گئی تھیں جنہیں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سڑک کو کلیئر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :