مساجد کو آباد کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے، عبدالماجد صدیقی

جمعرات 21 اگست 2025 15:51

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) معروف روحانی شخصیت عبدالماجد صدیقی نے کہا ہے کہ مساجد کو آباد کرنا اوروہاں ضروریات کا خیال رکھنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محلہ سیٹھ چھوٹی شیخ البانڈی میں جامع مسجد ہدایت الرحمن کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مساجد اللہ تعالی سے رابطہ کا اہم اور بہترین ذریعہ ہیں ، اہل محلہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسجد کی تعمیر و ترقی اور اس کے روزمرہ کے معاملات کو چلانے کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔