جعلی چیک کیس،لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کر لی

جمعرات 21 اگست 2025 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے 40 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس میں گرفتار ملزم خالد محمود کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ظفر نے ملزم کی درخواست پر سماعت کی، جہاں ملزم کے وکیل شیخ سجاد احمد نے دلائل مکمل کیے۔ ملزم کے خلاف تھانہ سول لائن فیصل آباد میں مقدمہ درج ہے۔