بھمبر میں عوام کو ناقص،مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف، سخت کاروائی کا فیصلہ

سبزی فروٹ چکن، گیس سلنڈر،دال سبزی،مٹن بیف،پٹرول کی قیمتوں ومعیار کی خصوصی چیکنگ ہوگی

جمعرات 21 اگست 2025 17:11

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)بھمبر میں عوام کو ناقص،مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف، سخت کاروائی کا فیصلہ کرلیاگیا۔ڈسٹرکٹ مجسریٹ چوہدری حق نوازنے خبردار کیاہے کہ سبزی فروٹ چکن، گیس سلنڈر،دال سبزی،مٹن بیف،پٹرول کی قیمتوں ومعیار کی خصوصی چیکنگ ہوگی پرائیوٹ و سرکاری سکولز کے باہرناقص اشیاء بیچنے پرپابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 کانفاذ کردیاگیاہے،گوشت کو فریز کرکے فروخت کرنے پرپابندی عائد ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کے احکامات پرعوام کو ہرصورت ریلیف دیا جائے گا۔ضلع بھمبر میں پرائس کنڑول ایکٹ پر عمل درآمد کے حوالہ سے پلان آف ایکشن مرتب کرلیاگیا۔ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ایس پی خواجہ عبدالقیوم،ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ،افسرمال محمدعلی،ڈی آئی او عدنان مختار،قائمقام تحصیلدار راجہ عبدالقیوم، بلدیہ مجسٹریٹ شیخ عبدالمجید،انسپکٹراوزان محمداعجاز و دیگر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جملہ شرکائکی تجاویز سننے کے بعد سختی سے ہدایات کیں کہ عوامی شکایات کا ازالہ کریں۔غیر معیاری کیمیکل زدہ دودھ دہی فوری تلف کریں،ایسے دکانیں سیل کردیں جہاں ناقص اشیاء فروخت ہورہی ہیں۔ڈی ایف سی محمودعلی خان نے بتایاکہ گذشتہ 20 دنوں میں فوڈ اتھارٹی کی طرف سے بھرپور کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔اے ڈی انڈسٹری طاہراقبال نے بتایاکہ گیس کے ریٹس میں توازن وہے سخت پٹرتال و عمل درآمد کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنرنے افسران کو ہدایت کی سرپرائز وزٹ کریں۔ریٹ لسٹ کو اپڈیٹ کریں۔آویزاں کروائیں۔دودھ دہی کی دکانوں کودن میں 3 مختلف اوقات کار میں پٹرتال کریں۔تمام افسران ٹیم ورک کی صورت میں کام کریں پولیس و مجسٹریٹس کی طرف سے مکمل تعاون ہو -