تحصیل پورن شانگلہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مال مویشیوں کی ہنگامی ویکسی نیشن مہم کا آغاز

جمعرات 21 اگست 2025 17:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) صوبائی وزیر لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹیوز فضل حکیم خان یوسفزئی، سیکرٹری لائیوسٹاک اور ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر اصل خان کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک شانگلہ ڈاکٹر عجب خان کی زیر نگرانی اور انچارج موبائل ویٹرنری کلینک شانگلہ ڈاکٹرحیدرحیات کی قیادت میں تحصیل پورن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوزپاو، شاتی درہ اور سانگھرے میں مال مویشیوں کی ہنگامی ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران جانوروں کا معائنہ کیا گیا اور بیمار مویشیوں کو موقع پر ہی علاج فراہم کیا گیا، جبکہ کسانوں میں مفت ویکسین اور ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ یہ خصوصی ا قدام قدرتی آفات کے دوران جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور مویشی پال کسانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھایاگیاہے تاکہ متاثرین سیلاب کی بھر پور مدد کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :