پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیراہتمام ڈیجیٹل آرٹ نمائش کا افتتاح

جمعرات 21 اگست 2025 17:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) نوجوان فنکار اپنے ملک سے بے پنا محبت کرتے ہیں اور اپنی ثقافت کو انتہائی خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں جس سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوتا ہے ، ہمیں فن اور فنکار کی عزت اور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ڈاکٹرانیلہ افضل ہیڈ آف شعبہ فائن آرٹس بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام تقریبات یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ ڈیجیٹل آرٹ کی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد شکور نے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل اپنے قیام سے ہی نوجوانوں کو آرٹ اور ہنر کے مختلف تربیتی کورس کامیابی سے کروا رہی ہے۔ ان تربیتی کورسز سے جہاں فن کی ترویج و ترقی اور روزگارکے مواقع میسر ہورہے ہیں وہاں ملکی ثقافت کوبھی روشناس کروایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس نمائش بعنوان خوبصورت پاکستان میں راولپنڈی آرٹس کونسل کی ڈیجیٹل آرٹ کلاس کے طلباء کے پاکستان کی لینڈ سکیپ کے خوبصورت فن رکھے گئے تھے۔

جن کو حاضرین کی کثیر تعداد جن میں سرفراز خان، وقار علی، ڈیجیٹل آرٹ کلاس کے ٹیچر ارسلان علی، سپوکن انگلش کے ٹیچراختر اعوان، خطاطی کلاس کے ٹیچرعظیم اقبال،پینٹنگ کلاس کے یونس رومی، کوکنگ کلاس کی ٹیچر لائبہ ارشاد، سمعیہ خاتون اور طلباء اور فنکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نمائش کو پسند کیا۔ تمام طلباء کو تعریفی سرٹیفیکیٹس بھی دئیے گئے۔ یہ نمائش ایک ہفتہ جاری رہے گی۔