جیکب آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہوسکی، کاروبار مفلوج، عوام پریشان

جمعرات 21 اگست 2025 17:48

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) جیکب آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہوسکی، کاروبار مفلوج، عوام پریشان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کم نہ ہوسکا سیپکو حکام مختلف بہانوں سے گھنٹوں بجلی بند کردیتے ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش نے کاروبار کو مفلوج اور گھریلو زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے لوڈشیڈنگ کے باعث نہ صرف دکاندار نقصان سے دوچار ہیں بلکہ طلبہ اور مریض بھی سخت پریشانی میں مبتلا ہیں شہریوں نے سیپکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بلاجواز بجلی کی بندش فوری طور پر ختم کی جائے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔