ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے اخلاقیات اور دوران ڈیوٹی درپیش مسائل کو دور کرنے کےلئے لیکچر کا انعقاد

جمعرات 21 اگست 2025 17:56

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے اخلاقیات اور دوران ڈیوٹی درپیش مسائل دور کرنے کےلئے لیکچر کا انعقادکیاگیا۔لیکچر کے مہمان خصوصی جنرل (ر )ایاز سلیم رانا، ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان اور ڈی ایس پی منڈیاں مہتاب نذیر تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل (ر) ایاز سلیم رانا کی جانب سے ٹریفک افسران اور جوانوں کو ڈیوٹی اور اخلاقیات کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا گیا۔

ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نےٹریفک افسران اور جوانوں کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ سڑک پر چاہے کوئی بھی ہوچاہے کوئی عام لوکل ڈرائیور ہو یا کوئی پرائیویٹ گاڑی والا ہر شخص ہمارے لئے اہم ہے اس لئے ہر شخص سے اخلاقیات میں رہ کر بات کریں ۔ایس ایس پی ٹریفک نے خصوصی لیکچر دینے پر مہمان خصوصی جنرل (ر) ایاز سلیم رانا کا شکریہ ادا کیا ۔