اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، کرپشن ریفرنس میں مطلوب اشتہاری ملزم آصف رضا گرفتار

جمعرات 21 اگست 2025 19:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء) ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے نیب کے کرپشن ریفرنس میں مطلوب اشتہاری ملزم آصف رضا کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق ملزم بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے سنگین الزامات میں نیب اسلام آبادکو مطلوب تھا اور اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔

(جاری ہے)

ملزم آصف رضا جمعرات کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا، جہاں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتار ملزم کو نیب حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ کرپشن ریفرنس میں مزید تفتیش اور قانونی پیش رفت ممکن بنائی جا سکے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے امیگریشن ملک بھر میں مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے مسلسل سرگرم ہے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔