محمد رضوان کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے رضامند ہوگئے

جمعرات 21 اگست 2025 19:48

محمد رضوان کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے رضامند ہوگئے
ِجمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء)پاکستان کی ایک روزہ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کیریبئن پریمئیر لیگ کھیلیں گے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق محمد رضوان سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے ساتھ معاہدے کے لئے رضا مند ہوئے ہیں۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق محمد رضوان کا فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کے متبادل کے طور پر معاہدہ ہوا ہے، وہ پہلی بار سی پی ایل کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ کے مطابق فضل حق فاروقی 3 ملکی ٹی 20 سیریز کے لئے افغانستان ٹیم کے ساتھ مصروف ہوں گے۔سی پی ایل میں اسامہ میر کا انٹیگا اینڈ باربودا فالکنز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جبکہ نسیم شاہ، عباس آفریدی، عماد وسیم، محمد عامر اور سلمان ارشاد بھی ایونٹ کا حصہ ہیں۔محمد رضوان کو ایک مرتبہ پھر پاکستان ٹی20 اسکواڈ سے نظر انداز کیا گیا ہے جبکہ اُن کی بابراعظم کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹس میں کیٹیگری اے سے بی کردی گئی ہے۔