وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے یونیورسٹی کے چنیوٹ سب کیمپس کا دورہ کیا

جمعرات 21 اگست 2025 20:44

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے یونیورسٹی کے چنیوٹ سب کیمپس کا دورہ کیا۔اس موقع پر نئے تعلیمی سال کے لیے وزٹنگ فیکلٹی کی بھرتی کے سلسلے میں اساتذہ کے انٹرویوز بھی کئے گئے۔وائس چانسلر نے اپنے دورے کے دوران کیمپس میں یونیورسٹی لائبریری،کمپیوٹر لیب اور نیا سیمینار ہال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سہولیات کو تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ کیمپس میں جدید سہولیات کی دستیابی طلبہ کے لئے ایک سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرے گی۔اس موقع پر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین سمیت مختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سب کیمپس ڈاکٹر فلک شیر نے کیمپس میں جاری تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈاکٹر فلک شیر نے بتایا کہ چنیوٹ سب کیمپس میں اس وقت 9 مختلف شعبہ جات میں تدریسی سرگرمیاں جاری ہیں جہاں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی چنیوٹ سب کیمپس کو ترقی دے کر اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :