ضلع چنیوٹ میں پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) نیایکشن شروع کردیا

جمعرات 21 اگست 2025 20:47

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرضلع چنیوٹ میں پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) نیایکشن شروع کردیا۔پیرافورس نے سرگودھا روڑ سے کارروائیوں کا باقاعدہ آغازکیا۔پیرافورس کے جوان،میونسپل کمیٹی کی مشینری کے ساتھ تجاوزات کے صفایا کے لئے سرگرم رہے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی ای او پیرا محمد افضل اور اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اشفاق رسول نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی۔

سرگودھا روڑ پر دکانوں کے باہر تجاوز شدہ شیڈز مسماراوردکانوں کے باہر پڑا سامان ضبط کرلیا گیا۔پیرا فورس تجاوزات کے صفایا کے ساتھ پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد،سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کرائے گی۔ایس ڈی ای او پیرا نے کہا کہ ضلع میں کسی کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹیز پیرافورس کومکمل معاونت فراہم کرے گی۔\378