حوالہ ہنڈی ،غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار ،کروڑوں کی غیر ملکی کرنسی برآمد

جمعرات 21 اگست 2025 21:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) ایف آئی اے بلوچستان نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے بلوچستان کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ایف آئی اے بلوچستان زون نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم شبیر احمد کوگرفتارکرکے ملزم کے قبضے سے 5100 امریکی ڈالر، 20100 افغانی برآمد،ملزم سے 3 کروڑ 41 لاکھ سے زائد ایرانی ریال اور 15 لاکھ سے زائد پاکسانی روپے برآمد کرلئے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لئے گئے ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکاملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔