افغانستان کے وزیر خارجہ سفارتی دورے پر بھارت پہنچ گئے

جمعرات 9 اکتوبر 2025 23:03

افغانستان کے وزیر خارجہ سفارتی دورے پر بھارت پہنچ گئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ۔یہ طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی طالبان رہنما کا بھارت کا پہلا باضابطہ دورہ ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق افغان وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امیر خان متقی بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور دیگر اعلی حکام سے سیاسی، اقتصادی اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔