غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ نافذالعمل ہوگیا، مصری میڈیا کا دعوی

فریقین کے درمیان طے پانے والا غزہ امن معاہدہ عملی طور پر موثرہوگیا،رپورٹ

جمعرات 9 اکتوبر 2025 23:03

غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ نافذالعمل ہوگیا، مصری میڈیا کا دعوی
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) غزہ میں برسوں سے جاری خونریزی کے بعد بالآخر جنگ بندی معاہدہ نافذالعمل ہوگیا۔ مصری میڈیا کے مطابق یہ تاریخی پیش رفت پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ہوئی، جب فریقین کے درمیان طے پانے والا غزہ امن معاہدہ عملی طور پر مثر ہوگیا۔

(جاری ہے)

مصری نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ معاہدے کے نفاذ کے بعد غزہ میں فائر بندی اور فوجی کارروائیوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔

مصر کی وزارتِ خارجہ نے اس پیش رفت کو اہم اور نازک لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرم الشیخ میں ہونے والے مذاکرات نے غزہ جنگ میں ایک فیصلہ کن موڑ فراہم کیا ہے۔مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پیرس روانہ ہوں گے، جہاں وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے وزارتی اجلاس میں شریک ہوں گے تاکہ امن عمل کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔