اگست احتجاج، پی ٹی آئی کے 63کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

جمعرات 21 اگست 2025 19:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 15اگست کو احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی کے 63کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے پی ٹی آئی کے 63ورکرز کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواستیں منظور کی ،پی ٹی آئی کے 40کارکنان کی تھانہ مارگلہ مقدمے جبکہ 23پی ٹی آئی کارکنان کی تھانہ انڈسٹریل ایریا کے مقدمہ میں ضمانتیں منظور ہوئیں ۔