حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

سرکاری سکیم میں صرف 1,640نشستیں باقی ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور

جمعرات 21 اگست 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کیلئے جمعرات 21اگست تک ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم میں صرف 1,640نشستیں باقی ہیں اور حالیہ بارشوں اور ہنگامی صورتحال کے باعث درخواست گزاروں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مطلوبہ درخواستیں موصول ہونے یا نشستوں کے مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی فوری طور پر روک دی جائے گی۔عازمین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر نامزد بینکوں یا آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :