پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے عوام کو اراضی ریکارڈ سے متعلق آسانیاں فراہم کرنے کے لئے سیالکوٹ میں اراضی معاون کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 21 اگست 2025 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے عوام کو اراضی ریکارڈ سے متعلق آسانیاں فراہم کرنے کے لئے سیالکوٹ میں اراضی معاون کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں وہاب انجم انچارج اراضی ریکارڈ سینٹر نے کاشف نصیر وثیقہ نویس کے دفتر کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اراضی معاون پروگرام کے ذریعے ریکارڈ کی سہولت، اراضی معاون لائسنس کے تحت فرد کے اجراءاور انتقالات کی سہولت فراہم کی جاررہی ہیں۔

انہوں نے کہا فرنچائز پر اراضی ریکارڈ سے متعلقہ دیگر خدمات کی فراہمی بھی جلد یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے افراد کو چاہئے کہ آج ہی اراضی معاون بنیں اور اپنے علاقے کو زمین کے ریکارڈ کی جدید سہولیات فراہم کریں۔ اراضی ریکارڈ کی جدید سہولت کے لئے اپنی آئی ڈی رجسٹر کرائیں اور حکومت کے اس اقدام سے فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :