ڑ*ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت چائلڈ برتھ رجسٹریشن پروگرام کا اجلاس تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت آج چائلڈ برتھ رجسٹریشن (CBR) پروگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

جمعرات 21 اگست 2025 20:20

yنصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت چائلڈ برتھ رجسٹریشن پروگرام کا اجلاس تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت آج چائلڈ برتھ رجسٹریشن (CBR) پروگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نان گورنمنٹ آرگنائزیشنز (NGOs) کے نمائندگان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور تفصیلی تبادلہ خیال کیااجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ چائلڈ برتھ رجسٹریشن پروگرام کا مقصد ہر بچے کی پیدائش کو بروقت اور درست طور پر ریکارڈ کرنا ہے تاکہ ان کی شناخت اور قانونی حقوق محفوظ رہیں۔

اس پروگرام کے تحت پیدائش کے سرکاری ریکارڈ اسکول میں داخلے، ہیلتھ کارڈ، پاسپورٹ، CNIC اور دیگر اہم دستاویزات کے لیے نہایت ضروری قرار دیے گئے ہیںمزید بتایا گیا کہ یونیسیف، لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (LGRDD) اور مقامی انتظامیہ مل کر رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور قابل رسائی بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے بی آر ڈیسک اور ای پی آئی سینٹرز پر تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے جو والدین کو فارم درست طریقے سے پر کرنے اور بروقت ڈیٹا انٹری میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ یہ پروگرام غیر قانونی شناختی فراڈ، بچوں کی اسمگلنگ اور بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کو روکنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ اس سہولت سے محروم نہ رہے تاکہ ہر بچے کو قانونی شناخت فراہم کی جا سکے اور ان کے محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکی

متعلقہ عنوان :