
سیدپور ماڈل ویلج میں انسداد تجاوزات مہم بھرپور طریقہ سے جاری ، 210 کنال سرکاری اراضی غیر قانونی قابضین سے مکمل طور واگزار
جمعرات 21 اگست 2025 21:50
(جاری ہے)
جمعرات کے روز کی جانے والی کاروائیوں میں 11 غیر قانونی رہائشی مکانات اور 12 دکانوں کے ڈھانچے بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردئیے گئے۔
اب تک کی جانے والی انسداد تجاوزات کاروائیوں میں سیدپور کے علاقے میں 370 کنال سرکاری اراضی میں سے 210 کنال سرکاری اراضی مکمل طور واگزار کروائی جاچکی ہے۔انفورسمنٹ ونگ کی جانب سے سید پور کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے کارروائیوں کے دوران ان تمام غیر قانونی تعمیرات کے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کی گئی جنہیں نوٹس جاری کئے جانے کے باوجود اب تک خالی نہیں کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گی تاکہ سیدپور کی سرکاری اراضی کو تمام غیر قانونی قبضوں سے مکمل طور پر پاک کیا جاسکے تاکہ شہر کی خوبصورتی اور اسکی منصوبہ بندی کو مزید بہتر کیا جاسکے۔گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سید پور ماڈل ویلج کا دورہ کیا اور غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں جاری اپ گریڈیشن و بیوٹیفکیشن کے کاموں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا اور سید پور ویلج میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کی معروف فوڈ چینز کے آؤٹ لیٹس کو یہاں لایا جائے گا جس سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ اسلام آباد بالخصوص علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا اور شہریوں کو نیا تفریحی مقام بھی میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ سید پور ویلج کو بین الاقوامی معیار کا تفریحی مرکز بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اس ضمن میں سی ڈی اے انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انسداد تجاوزات مہم میں ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی قبضے کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی ایم این اے نثار جٹ پر قتل کروانے کا الزام ،شوٹر نے عدالت میں 164کا بیان ریکارڈ کروادیا
-
ایس ایم ایس وٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں اضافہ
-
وزارتِ داخلہ کے افسران کیلئے غیر ملکیوں سے ملاقات سے قبل پیشگی منظوری لازمی قرار،سرکلر جاری
-
دیر کے شہری و بالائی علاقوں میں بارش، برفباری سے موسم سرد
-
انٹربینک، اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تنزلی
-
مشکل کی اس گھڑی میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،کامران خان ٹیسوری
-
عوام کو ریلیف اور صوبے کی ترقی اولین ترجیح ہے، سید ناصرحسین شاہ
-
نٹ شیل گروپ کی گورنرخیبرپختونخوا کے اعزاز میں تقریب ، سابق ایئرچیف سہیل امان سمیت دیگرممتازشخصیات کی شرکت
-
ًماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی نہایت ضروری ہی: رانا مشہود احمد
-
فیصل آباد ، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر محمد عامر کی خصوصی ہدایات
-
وزیراطلاعات مبینہ ویڈیو کیس میں ملزم ضمانت سماعت، رپورٹ طلب
-
لاہورہائیکورٹ نے منشیات کیس میں شاہد عمران بری کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.