ٴْبین الاقوامی تجارت سے مشترکہ ترقی کا حصول تمام فریقوں کے مفاد میں ہے، چینی وزارت خارجہ

جمعرات 21 اگست 2025 22:25

ٴْبیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2025ء) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے رسمی پریس کانفرنس میں جولائی کے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیچیدہ اور تبدیل ہونے والے بیرونی ماحول کے باوجود چین کی بیرونی تجارت میں مسلسل بہتری آرہی ہے جو چین کی معیشت کی مضبوط لچک اور عالمی مارکیٹ میں چینی مصنوعات کی مضبوط مانگ کا مظاہرہ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ان نتائج میں چین کے اعلی معیار کے کھلے پن ، اعلی معیار کی ترقی اور صنعت کی بہتری سمیت تمام عناصر کا جامع کردار ہے۔چینی ترجمان نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ بین الاقوامی تجارت سے مشترکہ ترقی کا حصول تمام فریقوں کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی بہتر مصنوعات کو دنیا میں مقبولیت ملی ہے اور اس کی متنوع اور مستحکم مارکیٹ کو وسیع پیمانے پر پسند کیا جاتا ہے اور اس رجحان کو ٹیرف وار اور تجارتی جنگوں سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ ترقی کے مواقعوں کا اشتراک جاری رکھے گا اور کھلے پن اور تعاون، باہمی فائدے اور جیت جیت کے تصور کی پاسداری کرتا رہے گا

متعلقہ عنوان :