Live Updates

حب شہر سمیت ساکران ،گڈانی اور مضافاتی علاقوں میں طوفانی بارش ،ندی نالوں میں طغیانی نشیبی علاقے زیر آب آگئے

جمعرات 21 اگست 2025 23:10

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)حب شہر سمیت ساکران ،گڈانی اور مضافاتی علاقوں میں تیسرے روز بھی طوفانی بارش ،ندی نالوں میں طغیانی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،حب کاپوش علاقہ لاسی روڈ سمیت جام کالونی ،مدینہ کالونی،زہری اسٹریٹ ،کلشن امیر آباد اور قرب و جوار کے علاقے تالاب کا منظر پیش کرنیگے جمعرات کے روز ہونیہولی طوفانی موسلادھار بارش نے نظام زندگی مفلوج بنا کر رکھ دی ،بارش شروع ہوتے ہی Kالیکٹرک انتظامیہ نے پورے شہر کی بجلی بندکردی اور شہر اندھیرے میں ڈوب گیا رات گئے تک بجلی بحال نہ ہوسکا تفصیلات کے مطابق حب شہر سمیت ساکران گڈانی پیرکس اور مضافاتی علاقوں میں تیسرے دن بھی طوفانی موسلادھار بارش نے نظام زندگی مفلوج بنا کر رکھ دی طوفانی بارش کے سبب نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی حب کا پوش علاقہ لاسی روڈ سمیت جام کالونی ،زہری اسٹریٹ ،گلشن امیر آباد چیزل آباد اور قرب جوار کے علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگا اور کئی علاقوں کے گلی محلوں میں کئی فٹ پانی کھڑا جبکہ جام کالونی میں بارش کا پانی داخل ہونے سے علاقہ مکینوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حب شہر میں بارش شروع ہوتے ہی Kالیکٹرک کی بجلی گل ہوگئی اور پورا شہر اندھیرے میں ڈوبا رہا رات گئے تک بجلی بحال نہ ہوسکی دوسری جانب بارش کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہی
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات