مشینری گروپ کی درآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر29 فیصد اضافہ

جمعہ 22 اگست 2025 11:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر29فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں مشینری گروپ کی درآمدات پر928ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 29فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں مشینری گروپ کی درآمدات پر717ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،جون کے مقابلہ میں جولائی میں مشینری گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر13فیصدکی کمی ہوئی،جون میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 1.067ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں کم ہوکر928ملین ڈالرہوگیا۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں پاکستان کامجموعی درآمدی بل 5.866ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ سال جولائی کے 4.764ارب ڈالرکے مقابلہ میں 23.1فیصدزیادہ ہے۔