ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران 32 فیصد کا نمایاں اضافہ

جمعہ 22 اگست 2025 11:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر32فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2025میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.680ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 32فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.271ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،جون کے مقابلہ میں جولائی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر10فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

جون میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.522ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جوجولائی میں بڑھ کر1.680ارب ڈالرہوگیا۔اس کے برعکس جولائی میں ٹیکسٹائل گروپ کی درآمدات پر593ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 21فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمدات کاحجم 490ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔