پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی تجارت کی روک تھام کا عالمی دن (کل)منا یا جائے گا

جمعہ 22 اگست 2025 12:57

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی تجارت کی روک تھام کا عالمی دن (کل)23اگست کو منا یا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد انسانی غلاموں کی تجارت کے المیہ اور اس کی ممانعت کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس سلسلے میں حقوق انسانی کی تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تاریخ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانوں کو غلام بنا کر ان کی خرید فروخت کے خلاف بغاوت اگست 1791 میں سانتو ڈومینگو ( ہیٹی) کی حکومت کے خلاف ہوئی اس بغاوت کے نتیجے میں سانتو ڈومینگو(ہیٹی) میں انسانوں کو غلام بنا کر ان کی تجارت کا گھنائونا کاروبار بند ہوا ۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام اس دن کی یاد منانے اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے 23اگست کو انسانی تجارت کے خلاف عالمی دن منانے کا اعلان کیا گیا ابتدائی طور پر سال1998 میں پہلی مرتبہ ہیٹی میں انسانی تجارت کے خلاف عالمی دن منا یا گیا جبکہ دوسری مرتبہ سینیگال میںمنایا گیا ۔