سوات ، ریٹائرڈ ہونے والے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام، افسران و ملازمین نے شرکت کی

جمعہ 22 اگست 2025 14:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سوات میں ریٹائرڈ ہونے والے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرز محمد اسحاق اور جمیل احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اکاؤنٹس آفس کے ترجمان کے مطابق تقریب میں ڈسٹرکٹ کنٹر ولر آف اکائونٹس نشاد علی، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر ساجد خان سمیت دیگر آفیسرز اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اے نشاد علی، ڈی اے او ساجد خان،سوات آڈیٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین مشتاق احمد اور ذیشان احمد نے ریٹائرڈ ہونے والے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ محکمے کےلئے ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ ہونے والے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرز محمد اسحاق اور جمیل احمد نے افسران اور اہلکاروں کے دوران ملازمت تعاون کو سراہا اور کہا کہ آج ہم خوش گوار یادیں لےکر جا رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ ہونے والے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرز کو تحائف دیئے گئے اور ان کے خوش گوار زندگی کےلئے اجتماعی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :