لاہور میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ملزمان ہلاک، 5 زخمی

سی سی ڈی کی ٹیمیں معجزانہ طور پر محفوظ رہی ہیں، زخمی ملزمان طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل

جمعہ 22 اگست 2025 14:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) لاہور میں سی سی ڈی کے نان سٹاپ پولیس مقابلوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ رات 4مختلف مبینہ پولیس مقابلے ہوئے، مبینہ پولیس مقابلوں میں2ملزمان ہلاک،5زخمی ہوئے۔فیکٹری ایریا کے علاقے میں 2ملزمان ہلاک ہوئے،سبزہ زار کے علاقے میں ایک ملزم زخمی ہوا،شفیق آباد کے علاقے میں 2ملزمان زخمی ہوئے،باٹا پور کے علاقے میں 2ملزمان زخمی ہوئے۔

باٹاپورکے علاقے میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی 2ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت مبشر اور رمیش کے نام سے ہوئی،ملزمان کو طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا،سی سی ڈی کی ٹیمیں معجزانہ طور پر محفوظ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح شفیق آبادکے علاقے میں سی سی ڈی کامبینہ پولیس مقابلہ ہوا،رنگ روڈکے قریب ہونے والے مقابلے میں 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے،ملزمان نے پولیس کے اشارے پررکنے کی بجائے فائرنگ کردی،فائرنگ کے دوران ملزمان موٹرسائیکل سے گرکرزخمی ہو گئے، زخمیوں کو میاں منشی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں سبزہ زار کے علاقے میں اے وی ایل ایس اقبال ٹائون ک ساتھ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔اے وی ایل ایس اقبال ٹان نے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ زخمی ملزم کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم راشد کا ایک ساتھی فرار ہو گیا ۔