سرگودھا آرٹس کونسل میں ’’کچی مٹی کے لوگ ‘‘6,7,8 ستمبرکو پیش کیا جائےگا

جمعہ 22 اگست 2025 15:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) سرگودہا آرٹس کونسل میں’’کچی مٹی کے لوگ‘‘کی ریہرسل جاری ہے ۔ یہ کھیل پنجاب کونسل آرٹس کی پیش کش ہے جو 6,7,8 ستمبر رات 8بجے پنجاب کونسل آرٹس کے خوبصورت ہال میں پیش کیاجائےگا ۔

(جاری ہے)

اس کھیل کی کہانی حقیقی زندگی پر مبنی ہے ۔ اس کھیل کو خاص طورپر فیملیز کیلئے تیار کیاجارہاہے۔ یہ مزاحیہ اصلاحی کھیل ہے ۔اس کھیل میں حصہ لینے والے فنکاروں میں گوشی خان ، کامران ، ہما علی ، صنم گل، صوفیہ علی ، سویرا شیرازی ، روحی خان ، ماریہ گل ، زاہد علی ، خرم امیر ، ظفر گوندل اور اکرم نجم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :