پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر آئندہ ماہ سے ای امیگریشن کا نظام نافذ کرنے کی منظوری

ای امیگریشن نظام کے نفاذ سے مسافروں کو قطاروں میں لگ کر انتظار نہیں کرنا پڑے گا

جمعہ 22 اگست 2025 18:05

پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر آئندہ ماہ سے ای امیگریشن کا نظام نافذ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)ملک بھر میں امیگریشن کا نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ای امیگریشن نظام کے نفاذ کے بعد مسافروں کو قطاروں میں لگ کر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وزرات داخلہ نے نئے ای امیگریشن کا نظام متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے، اور آئندہ ماہ سے ای امیگریشن کا نظام نافذ کردیا جائے گا۔ای امیگریشن نظام میں ایپلی کیشن کے ذریعے مسافر کی تفصیلات امیگریشن ڈپارٹمنٹ کو مل جائیں گی۔مسافر ایئرپورٹ پر ای گیٹ کے ذریعے روانہ ہوتے رہیں گے، انہیں کاؤنٹر پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزرات داخلہ نے مقدمات (ایف آئی آر) کے ڈیجیٹل اندراج کا نظام بھی رائج کرنے کی منظوری دے دی ہے۔