
سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم
آفت کی اس گھڑی میں وفاق نے صوبائی حکومت ساتھ مل کر کام کیا، بحالی کے کاموں کو پورے خلوص کے ساتھ جاری رکھنا ہوگا جب تک یہ اپنے اختتام کو نہ پہنچ جائے، شہبازشریف
جمعہ 22 اگست 2025 18:05

(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ بارشوں سے جاں بحق افرادکے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کی جارہی ہے، افواج پاکستان امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں، بونیر کے دورے کے مواقع پر سپہ سلار بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے کہاکہ 2022 میں بھی آفت آئی اور بڑی شدید آفت آئی، اس وقت سندھ اس کا نشانہ تھا، پھر بلوچستان، کے پی کے اور پنجاب کے چند اضلاع درجہ بدرجہ نشانہ بنے، مگر سندھ میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی تھی، مگر اتنی تباہی کے باوجود صرف 100 اموات ہوئی تھیں مگر اس مرتبہ پاکستان بھر میں 700 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں اور صرف خیبرپختونخوا میں 400 اموات ہوئی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اس صورتحال میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں، 3 روز قبل کراچی میں تباہ کن بارش ہوئی، میں نے فون پر وزیراعلیٰ سندھ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے اظہار ہمدردی کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سوال اٹھایا کہ آخر کب تک وفاقی اور صوبائی حکومتیں غیرقانونی تعمیرات کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرتی رہیں گی وزیراعظم نے کہا کہ وہ بہت جلد ایک اجلاس بلانے والے ہیں جہاں پر ہم بات کریں گے کہ دریا کے اندر موجود تعمیرات چاہے وہ ہوٹل ہوں ، ریسٹورنٹس یا پھر گھر ہیں، انہیں ہٹایا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ کہاجاتا ہے ہمیں خوبصورتی دکھانی ہے، آپ کو قیامت خیز خوبصورتی چاہیے یا وہ خوبصورتی چاہیے جہاں پھر انسانی زندگی ہر ممکن حد تک بچائی جاسکے۔وزیراعظم نے کہا کہ گلیات وہ علاقہ تھا جہاں کوئی ایک درخت نہیں گراسکتا تھا، آج گلیات میں اتنی کٹائی ہوئی اور اتنے پلازے بن گئے ہیں کہ دل خون کے آنسو روتا ہے، وزیراعظم نے کہاکہ قدرتی آفت کے ساتھ انسانوں کی پیدا کردہ آفت کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اس حوالے سے ہم سب کو بیٹھنا ہوگا۔وزیراعظم نے اجلاس کو بتایا کہ چین کے وزیر خارجہ سے انتہائی مفید ملاقات ہوئی، چین پاکستان دوستی وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط ترہورہی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ جلد چین کا دورہ کررہا ہوں، جہاں ایس سی او اجلاس میں شرکت اور چینی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، وزیراعظم نے کہا کہ دورہ چین میں سی پیک کے دورے مرحلے کا آغاز ہوگا۔
مزید اہم خبریں
-
وفاق کا ضم اضلاع کیلئے سالانہ 100 ارب دینے کا وعدہ تھا لیکن6 سالوں میں 158 ارب روپے ملے ہیں
-
فوڈ اتھارٹی نے معروف برانڈ کے بناسپتی گھی کے سیمپل فیل ہونے پر81ہزار کلو گھی تلف کردیا
-
یوکرین نے روسی توانائی کے ڈھانچے پر حملوں میں اضافہ کر دیا
-
قوم 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولتکاروں کا مکمل احتساب چاہتی ہے
-
پاکستان: طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 739 ہوگئی
-
افریقہ سمیت امن کے بغیر کہیں بھی ترقی ممکن نہیں، گوتیرش
-
آئی سی سی ججوں اور وکلاء پر پابندیاں قانون و انصاف پر حملہ، وولکر ترک
-
غزہ: اسرائیلی حملوں میں شدت سے ہلاکتوں اور انخلاء میں اضافہ
-
دہشتگردی کے متاثرین سے زبانی کی بجائے عملی ہمدردی کا مطالبہ
-
وزیرہائوسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب کے13اضلاع میں نئے واساز کی فعالیت کے امور پر غور کیا گیا
-
عسکری و حکومتی قیادت کی بہترین حکمت عملی اور قومی یکجہتی سے سچ کی بنیاد پر معرکہ حق میں تاریخی فتح ملی ، عطاء اللہ تارڑ
-
برطانیہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.