حج 2026 کے لئےسرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی تعداد مکمل ہونے پر بینکوں کو وصولی روکنے کے احکامات جاری

جمعہ 22 اگست 2025 18:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) حج 2026 کے لئےسرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی تعداد مکمل ہونے پر بینکوں کو وصولی روکنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے جمعہ کو ’’اے پی پی ‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ 18 ہزار 60 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔ وزارت مذہبی امور نے بینکوں کو باضابطہ طور پر حکم دیا ہے کہ درخواستوں کی وصولی روک دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ جمع ہونے والی درخواستوں کے ڈیٹا کا ایک مرتبہ موازنہ کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کا ابہام نہ رہے ۔ \395

متعلقہ عنوان :