موٹروے پولیس کی جانب سے المدینہ اسلامک ہائرسکینڈری سکول سمبل پور ڈسکہ میں روڈ سیفٹی سیمینار

جمعہ 22 اگست 2025 18:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) موٹروے پولیس کی جانب سے المدینہ اسلامک ہائرسکینڈری سکول سمبل پورڈسکہ میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقادکیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق زونل کمانڈر ڈی آئی جی عمران شاہد کی ہدایت پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ایم 11 لاہور سیالکوٹ موٹروے کی طرف سے روڈ یوزرز کی آگاہی کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر موٹروے پولیس کی طرف سے روڈ سیفٹی سٹال بھی لگایا گیا۔ شرکاءکو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریف کیا گیا۔ طلباءکو بالخصوص موٹر سائیکل رائیڈنگ کے دوران ہیلمٹ ، بیک ویو مررز کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر لاہور سیالکوٹ موٹروے ایس پی عبدالرزاق نے انسانی جان کی اہمیت اور حادثات کی صورت میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے کے نتیجہ میں اموات اور معذوری جیسے افسوس ناک اور خوف ناک حادثات میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ پرنسپل المدینہ اسلامک ہائر سکینڈری سکول قاری سجاد احمد قادری نے اپنے خطاب میں لاہور سیالکوٹ موٹروے پولیس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے مستقبل قریب میں دوبارہ اس طرح کے مفید آگاہی پروگرام سکول میں منعقد کرنے کا کہا تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباءروڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہ ہو سکیں اور اپنی قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنا ئیں۔

اس کے علاوہ سیمینار کے شرکاءمیں گفٹ ہیمپرز ، پمفلٹس وغیرہ بھی تقسیم کئے گئے۔ سیمینار کا اختتام اس عزم کیساتھ ہوا کہ روڈ سیفٹی ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہم سب اپنی اس ذمہ داری کا احساس کریں گے۔

متعلقہ عنوان :