نایاب حیدر نقوی ملازمت سے ریٹائر ہو گئے

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز غلام صغیر شاہد کی طرف سے الوداعی تقریب کا انعقاد

جمعہ 22 اگست 2025 18:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ اور پریس لاز نایاب حیدر نقوی 60کی عمر کو پہنچ کر ملازمت سے ریٹائر ہو گئے۔ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز غلام صغیر شاہد نے نایاب حیدر نقوی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا اور ریٹائرڈ افسر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

غلام صغیر شاہد نے کہاکہ نایاب حیدر نقوی نے محکمہ ڈی جی پی ار کے لئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کام کرنے کا طریقہ دوسرے افسروں کے لیے مثال ہے۔ ڈی جی پی ار غلام صغیر شاہد نے نایاب حیدر نقوی کو تحائف پیش کئے۔ نایاب حیدر نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے موقع پر عزت افزائی کے لیے میں شکر گزار ہوں۔ الوداعی تقریب میں ڈائریکٹر نیوز محمد سہیل جنجوعہ اور ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا محمد سہیل رانا، ڈائریکٹر کوارڈینیشن خورشید جیلانی اور ڈائریکٹر ایڈمن محمد صدیق کیانی نے بھی شرکت کی۔ڈائریکٹر ائی ٹی شاہد نواز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ بلال بھٹی اور محمد رضوان کی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :