وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق سرکاری خدمات عوام کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 22 اگست 2025 18:28

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی قیادت میں "حکومت نہیں خدمت" ضلعی انتظامیہ کا11واں کیمپ تحصیل مظفرگڑھ کے علاقہ قصبہ بصیرہ میں لگایا گیا جہاں ریونیو، صحت، زراعت، لوکل گورنمنٹ، نادرا، میپکو، سوئی گیس، پولیس سمیت تمام سرکاری محکموں کے کاؤنٹر لگائے گئے تھے۔ علاقے کی عوام اپنے مسائل کے حل کے کیمپ میں موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ خضر ظہور کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے سرکاری محکموں کے کیمپ کا معائنہ کیا اور خدمات کی فراہمی کے لئے لگائے گئے مختلف محکموں کے کاؤنٹرز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ویژن کے مطابق آج ریونیو، صحت، زراعت، لوکل گورنمنٹ، نادرا، میپکو، سوئی گیس، پولیس سمیت تمام سرکاری محکمے ایک چھت تلے دستیاب ہیں اور علاقے کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کررہے ہیں اور ان کے مسائل کو حل کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق سرکاری محکموں کی خدمات عوام کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں جوپنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کیا جارہا ہے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے گورنمنٹ ہائی سکول بصیرہ میں پودا بھی لگایا۔\378