پنجاب یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی کے درمیان علمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے معاہدہ

جمعہ 22 اگست 2025 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) پنجاب یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان علمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے معاہدہ طے پاگیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان و دیگرنے شرکت کی۔

معاہدے کے مطابق، دونوں یونیورسٹیاں مشترکہ تحقیق سمیت طلبا کے تحقیقی منصوبوں میں مدد فراہم کریں گی۔ دونوں یونیورسٹیاں مشترکہ سیمینارز، کانفرنسزاور ورکشاپس کا انعقاد کریں گی۔ یہ تعاون دونوں اداروں کے طلبا اور فیکلٹی ممبران کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مواقع بڑھانے میں سود مند ثابت ہوگا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے یونیورسٹیوں کے درمیان علمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔