صوابی، تورڈھیر پولیس نے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتارکر لیا

جمعہ 22 اگست 2025 20:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)تورڈھیر پولیس نے میر عالم کے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتارکر لیا ،10 اگست کو مدعی مجروح جاوید خان ساکن تورڈھیر نے تھانہ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقتول میر عالم کے ہمراہ اپنے موٹرکار میں جار رہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل سواروں نے ہم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں میرعالم لگ کر موقع پر جانبحق جبکہ وہ شدید زخمی ہوا ، ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر گوہر خان و دیگر تفتیشی افسران نے دوران تفتیش جدید تکنیکی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم خان زیب ساکن حیات آبادکو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا, ملزم خان زیب کا مقتول میر عالم کے ساتھ بارگین گاڑیوں کی کاروبار اور رقم کی لین دین پر تلخ کلامی ہوئی تھی،جسکو قتل کرنے کے لیے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پلان بنایا۔