چنیوٹ میں میں رشتے سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر دیا

جمعہ 22 اگست 2025 20:45

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)چنیوٹ کے موضع سپرا میں رشتے سے انکار پر لڑکے فائرنگ کر کے نوجوان لڑکی کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے موضع سپرا میں 15 سالہ آمنہ کو رشتے سے انکار پر چچا کے بیٹے فاروق نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا جسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن لڑکی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ، مقتولہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہاہے ۔