پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کا پی ایس بی کے کوچ اعجاز کی والدہ کی وفات پر اظہارِ افسوس

جمعہ 22 اگست 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں ، سیکرٹری جنرل رانا تنویر احمد اور سپورٹس تنظیموں کے عہدیداران نے ایشیا کے تیز ترین ایتھلیٹ (برڈ آف ایشیا) سابق اولمپیئن صوبیدار عبد الخالق (مرحوم) کی اہلیہ اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے ایتھلیٹکس کوچ محمد اعجاز کی والدہ ولایت بیگم کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔