گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی اہم ملاقات

جمعہ 22 اگست 2025 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مرکزی چئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور ربیع الاول کے انتظامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔گورنر سندھ نے کہا کہ تمام مکاتبِ فکر کو ساتھ لے کر چلنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذہبی تہواروں پر اتفاق رائے قومی وحدت کے لیے ناگزیر ہے ، گورنر سندھ نے علماء کے کردار کو معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں کلیدی حیثیت کا حامل قرار دیا۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے گورنر سندھ کے مختلف اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ "معرکہ حق"، جشنِ آزادی تقریبات اور گورنر انیشیٹیوز عوامی فلاح کے لیے قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’آئی ٹی کلاسز‘‘،’’امید کی گھنٹی‘‘ اور ’’راشن ڈرائیو‘‘ جیسے منصوبے قابلِ تقلید اقدامات ہیں۔ چئرمین رویت ہلال کمیٹی نے گورنر سندھ کی جانب سے لیپ ٹاپ، موٹر سائیکل اور دیگر مالی معاونت کی فراہمی کو بلاتفریق عوامی خدمت کا بہترین نمونہ قرار دیا۔