آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سندھ پبلک سروس کمیشن کے زریعے بھرتی ہونے والے 59 ڈی ایس پیز سے ملاقات

جمعہ 22 اگست 2025 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے سندھ پبلک سروس کمیشن کے زریعے بھرتی ہونے والے 59 ڈی ایس پیز نے ملاقات کی۔اس ملاقات کا اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ آڈیٹوریم، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کیا گیا جس میں حال ہی میں براہ راست تقرری و تعیناتیاں پانیوالے 59 سے زائد ڈی ایس پیز شریک تھے۔واضح رہیکہ بھرتی ہونے والے ڈی ایس پیز میں سے 29 فیلڈ میں تعینات ہیں جبکہ 30 ابھی محکمانہ تربیت کے منتظر ہیں تاہم تربیت کی تکمیل کے بعد 30 ڈی ایس پیز کو بھی تعیناتیاں دی جائیں گی۔

بھرتی ہونے والے ان تمام ڈی ایس پیز نے اسلام آباد نیشنل پولیس اکیڈمی سے ٹریننگ مکمل کی۔ملاقات میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن ایڈیشنل آئی جیز، کراچی،اسپیشل برانچ نے فیلڈ میں کام کرنے دوران اپنے تجربات اور درپیش چیلنجز اور ان سے نبردآزما ہونے سے متعلق گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جیزہیڈکواٹرز، اسٹبلشمنٹ،ٹی اینڈ ٹی سمیت دیگرافسران بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ڈی ایس پیز نے موجودہ حالات، کرائم کنٹرول،عوام دوست پولیسنگ سمیت دیگر انتظامی،آپریشنل اور مالی امور سے متعلق سیرحاصل گفتگو کا تبادلہ خیال کیا۔آئی جی سندھ نے ڈی ایس پیز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپکو محکمہ پولیس سندھ کا باقاعدہ حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں تاہم میں چاہتا ہوں کہ آپ تمام کو اہم ذمہ داریاں دی تفویض کروں۔

علاوہ اذیں دوران پولیسنگ عوام کیساتھ پولیس کا طرز عمل بہتر جبکہ انداز گفتگو مثبت اور بہترین ہونا چاہیئے جو بھی ایمانداری سے کام کرے گا وہ ناصرف نیک نام بلکہ اچھا افسر بھی کہلائے گا لہذا ضرورت اس امر کی ہیکہ سندھ پولیس کے تمام افسران جرائم کو کنٹرول کرنے کیلیئے ہمہ وقت مقابلے کے لیئے خود کو تیار اور متحرک رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو افسر اچھا کام کررہا ہے آپ اسکی پوسٹنگ کیلیئے سفارش کریں تاہم سلیکشن کے حوالے میرٹ کو ترجیح دیں۔

علاوہ اذیں اپنی ٹیم کی تشکیل آپکا حق ہے تاہم ٹیم کی تشکیل کے حوالے سے میرٹ اہلیت اور قابلیت پرخصوصی توجہ دیں۔ہم نے پولیسنگ کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی ایس ایچ اوز کی تعیناتی کو امتحانات سے مشروط کر رکھا ہے لہذا جو پولیس افسر قابلیت اور اہلیت رکھتا ہوگا وہی مقابلے کا امتحان پاس کرکے ایس ایچ او جیسی اہم ذمہ داری سنبھالے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نئے افسر کی چھ ماہ کی پوسٹنگ اس کی کارکردگی اور قابلیت جاننے کیلئے کافی ہے تو اپنی کارکردگی کو محنت اور لگن سے سرانجام دیتے ہوئے خود کو اہم پوسٹ پر رہنے کے قابل بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کا بجٹ پہلے متعلقہ ایس ایس پی کو جاتا تھا مگر اب تھانے کے سطح پر ایس ایچ اوز تک براہ راست منتقل کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ بات بھی آپکو بتاتا چلوں کہ ہیڈ محررز کی تعیناتی کے لیے ڈی ڈی او کورس لازمی قرار دے دیا ہے لہذا جو محکمانہ مالیاتی امور کے قابل ہوگا اسے ہی ہیڈ محرر کی پوسٹ کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرائم کے وقوع پذیر ہوتے ہی آپ بروقت فیلڈ میں نکلیں اور جائے وقوعہ پر دستیاب شواہد اکٹھا کرنیکے اقدامات کو یقینی بنائیں۔علاوہ اذیں کرائم سین پر شواہد کے تحفظ کے لیئے کرائم سین یونٹ سے ناصرف ہر ممکن تعاون کریں بلکہ انکے ساتھ بھی رہیں۔انہوں نے ہدایات دیں کہ آپ لوگ اپنے دفاتر کو وقت دیں جس سے آپکو پولیسنگ سے متعلق ناصرف مفید معلومات میسر آئیں گی بلکہ جرائم کیخلاف کارروائیاں مذید تیز کرنے میں بھی مدد ملیگی۔

آئی جی سندھ نے کہا ڈوران فرائض عمدہ کارکردگی مظاہرہ کرنے پر آپکو ناصرف ریوارڈ سے نوازا جائیگا بلکہ ہر سطح پر پذیرائی و حوصلہ افزائی بھی کی جائیگی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ میں آپ تمام کی عمدہ کارکردگی سے مطمئن ہوں اور آپ تمام لائق ستائش و تعریف ہیں ملاقات کے لیئے آنیوالے تمام ڈی ایس پیز نے آئی جی سندھ کی جانب سے کی گئی حوصلہ افزائی،تلقین اور مفید معلومات کی فراہمی پر ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔