پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کے خلاف عالمی دن29اگست کو منایا جائے گا

ہفتہ 23 اگست 2025 12:15

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کے خلاف عالمی دن29اگست کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات سے نسل انسانی پر مرتب ہونے والے منفی اثرات اور ماحول کو آلودگی سے بچانے سے متعلق آگہی پیدا کرنا ہے ،اس دن کے حوالے سے مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد ہوں گی ،جس میں ماہرین ایٹمی ہتھیاروں کی تباہ کاریوں کے متعلق تفصیلی لیکچر دیں گے۔