محمد رضوان سی پی ایل کے ڈیبیو میچ میں کلین بولڈہوگئے

واری کین کے خلاف سویپ شاٹ کھیلتے ہوئے گیند کی لائن مس ہوئی اور وہ گرتے ہوئے بولڈ ہوگئے

ہفتہ 23 اگست 2025 16:45

محمد رضوان سی پی ایل کے ڈیبیو میچ میں کلین بولڈہوگئے
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کیریبین ٹی 20 لیگ کے ڈیبیو میچ ہی کلین بولڈ ہوگئے۔پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی خراب فارم کا سلسلہ کیریبین لیگ میں بھی جاری رہا اور وہ ڈیبیو میچ میں عجیب و غریب انداز سے کلین بولڈ ہوئے۔واری کین کے خلاف سویپ شاٹ کھیلتے ہوئے گیند کی لائن مس ہوئی اور وہ گرتے ہوئے بولڈ ہوگئے۔

رضوان 6 گیندوں پر صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چند روز قبل قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا سی پی ایل فرنچائز سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے ساتھ معاہدہ طے پایا تھا۔افغانستان کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی کی جگہ محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ فضل الحق فاروقی ٹیم میں شامل ہونے کے باعث ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر روانہ ہوئے۔یہ پہلا موقع ہے جب محمد رضوان سی پی ایل فرنچائز میں ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں، رضوان کے علاہ نسیم شاہ اور عباس آفریدی بھی سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کا حصہ ہیں۔یاد رہے کہ یہ قومی کرکٹر کا دوسرا غیر ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ معاہدہ ہے۔ اس سے قبل وہ بگ بیش لیگ کے پندرہویں سیزن کیلئے میلبرن رینیگیڈز سے معاہدہ کرچکے ہیں۔