حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو جلد جہنم کے دروازے کھل جائیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہر کو رفح اور بیت ہنون کی طرح تباہ کر دیا جائے گا،بیان

ہفتہ 23 اگست 2025 16:56

تل ا یب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) اسرائیل نے ایک بار پھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے ہتھیار نہ ڈالنے کی صورت میں سخت نتائج کی دھمکی دیدی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ اگر حماس نے ہتھیار نہ ڈالے اور یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو جلد جہنم کے دروازے کھل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حماس نے ان کی بات نہ مانی تو اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہر کو رفح اور بیت ہنون کی طرح تباہ کر دیا جائے گا۔