رتہ امرال پولیس کی کارروائی،2رکنی گینگ گرفتار

ہفتہ 23 اگست 2025 17:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) رتہ امرال پولیس نے چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے چھینا گیا موبائل فون، 27 ہزار روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق رتہ امرال پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لیا۔ گرفتار ملزمان مختلف وارداتوں میں شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھیننے میں ملوث تھے۔ پولیس نے برآمد شدہ سامان قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی راول سعد ارشدنے کہا ہےکہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے عناصر کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔