ڈی پی ایس کیمبرج سکول کے طلبہ و طالبات نے پہلی بار او لیول امتحان میں شرکت کی اور تمام نے نمایاں گریڈز حاصل کیے، کمشنرساہیوال

ہفتہ 23 اگست 2025 17:17

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال نے ایک اور تعلیمی سنگِ میل عبور کر لیا۔ کیمبرج سکول کے طلبہ و طالبات نے پہلی بار او لیول امتحان میں شرکت کی اور تمام نے نمایاں گریڈز حاصل کیے۔ اس تعلیمی سنگِ میل کو یادگار بنانے کے لیے پرنسپل آفس میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو سرٹیفکیٹس دیے گئے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر ساہیوال/چیئرمین ساہیوال ایجوکیشنل ٹرسٹ ڈاکٹر آصف طفیل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل اکبر علی، کیمبرج سکول کی وائس پرنسپل مومنہ ایزد، اور برسر کاشف ستار سمیت طلبہ و طالبات کے والدین بھی موجود تھے۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے پہلی کلاس کے شاندار تعلیمی نتائج پر طلبہ و طالبات، اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دی اور کہا کہ ڈی پی ایس میں کیمبرج سکول کا قیام ساہیوال میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے جو اساتذہ کی محنت سے والدین کے اعتماد پر پورا اُترا ہے۔

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کی شخصیت سازی (پرسنیلٹی ڈویلپمنٹ) پر خصوصی توجہ دیں اور نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں میں بھی ان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کریں۔

متعلقہ عنوان :