ایوان صدر کا واٹس ایپ چینل بنادیا گیا

واٹس ایپ چینل ترجمان مرتضیٰ سولنگی ،پریس سیکرٹری دانیال گیلانی کی نگرانی میں کام کریگا

ہفتہ 23 اگست 2025 17:53

ایوان صدر کا واٹس ایپ چینل بنادیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)پریذیڈنسی واٹس ایپ چینل قائم کر دیا گیا۔ایوان صدر کا واٹس ایپ چینل صدرمملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور پریس سیکرٹری دانیال گیلانی کی نگرانی میں کام کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بہتر رابطہ کاری اور بیٹ رپورٹرز کو ایوان صدر کی سرگرمیوں سے اپ ڈیٹ انفارمیشن کی فراہمی کیلئے پریذیڈنسی واٹس ایپ چینل قائم کیا گیا ہے۔اس واٹس ایپ چینل سے میڈیا کو انفارمیشن کی ترسیل اور رابطہ کاری کو فعال بنانے میں مدد ملے گی اور بیٹ رپورٹرز کو پریذیڈنسی کے ہر ایونٹ کی فوری اور تیز رفتار ترسیل ممکن ہوگی۔

متعلقہ عنوان :