لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا ساتواں ہفتہ اختتام پذیر

ہفتہ 23 اگست 2025 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی طویل تعطیلات کا ساتواں ہفتہ اختتام پذیر ہو گیا ہے، جس کے بعد صرف دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔ آٹھواں ہفتہ پیر 25 اگست سے شروع ہوگا۔پرنسپل سیٹ پر آئندہ ہفتے چیف جسٹس سمیت 16 ججز مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ اس دوران نہ صرف چار ڈویژن بنچز تشکیل دی گئی ہیں بلکہ چیف جسٹس سمیت 16 ججز سنگل بینچ کی حیثیت سے بھی عدالت کی کارروائی جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ڈویژن بنچ نمبر ایک میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ملک محمد اویس خالد شامل ہیں۔ ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس انوار حسین اور جسٹس ملک وقار حیدر اعوان سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس علی ضیاء باجوہ اور جسٹس چوہدری سلطان محمود شامل ہیں، جبکہ ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس محمد جواد ظفر اور جسٹس طارق محمود باجوہ شامل ہوں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت سولہ ججز سنگل بینچ کے طور پر بھی مقدمات کی سماعت جاری رکھیں گے، جس سے عدالت میں معمولات کی روانی قائم رہے گی۔